0
Wednesday 10 Jul 2019 19:45

سرگودہا ٹریفک حادثہ، ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف سمیت 2 افراد جاں بحق

سرگودہا ٹریفک حادثہ، ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف سمیت 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ موٹر وے پر سفر کے دوران سرگودھا میں سیال موڑ کے قریب ڈپٹی انسپیکٹر جنرل لاہور کامران یوسف کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی کامران یوسف لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سرگودھا کے قریب سیال روڈ پر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ پوری طرح سے تباہ ہوگیا اور گاڑی میں سوار ڈی آئی جی اور ان کے ساتھ بیٹھا شخص عاشر جاں بحق بھی ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی کامران خود گاڑی چلا رہے تھے۔ حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
 
خبر کا کوڈ : 804296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے