0
Thursday 11 Jul 2019 16:11

پاراچنار میں ڈی پی او کیجانب سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا قیام

پاراچنار میں ڈی پی او کیجانب سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا قیام
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم رحیم شاہ کرم میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا قیام بمقام شلوزان ہاؤس عمل میں لائے ہیں اور عوام جوق در جوق ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آرہے ہیں۔ آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ کی ہدایات پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے اہلکاروں نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کرنے والے حضرات سے بمقام جناح سٹیڈیم کراخیلہ روڈ پریکٹیکل ٹرائی لینے کا اہتمام کیا گیا۔ ٹرائی میں فیل افراد کو آئندہ بدھ کو دوبارہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ طلب کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پریکٹیکل ٹرائی ہر بدھ کو منعقد ہوگی۔ علاوہ ازین آج کے بعد اگر کسی کو چیکنگ کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس پکڑا گیا تو اُسے پولیس کے چالان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور 18 سال سے کم افراد سے گزارش ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ لہذا وہ ڈرائیونگ لائیسنس کیلئے اپلائی نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 804329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش