0
Wednesday 10 Jul 2019 21:38

بلتستان یونیورسٹی کیلئے زمین حاصل کر لی، جلد تعمیر شروع ہو گی، رجسٹرار

بلتستان یونیورسٹی کیلئے زمین حاصل کر لی، جلد تعمیر شروع ہو گی، رجسٹرار
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے چھومک ہوتونگ تھنگ میں ایک ہزار کنال زمین حاصل کی گئی ہیں اور بہت جلد تعمیر شروع ہو گی، منصوبے پر ایک ارب ستر کروڑ روپے خرچ ہونگے، چار سال کے عرصے میں عمارت مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی، جو پیسے ایچ ای سی سے ریلز ہوئے ہیں وہ واپس نہیں گئے، نیشنل بنک سکردو برانچ کے یونیورسٹی اکاونٹ میں پیسے موجود ہیں، ایک ارب سے زائد رقم واپس جانے کی خبریں گمراہ کن اور نوزائیدہ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ سکردو میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر غلام رضا، ٹریژیرر (خزانچی) راؤ محمد شریف، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ادریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کو بدنام کرنے کیلئے مخصوص لابی سرگرم ہے، ایسے میں ہم سب کو محتاط ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور یونیورسٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کیلئے زمین حاصل کرنا بہت مشکل کام تھا، سرفہ رنگا کے لوگ زمین دینے کیلئے بالکل تیار نہیں تھے، تاہم اعزازی سفیروں نے معاملے کو سنبھالا اور سرفہ رنگا والوں کو یونیورسٹی کے لیئے زمین دینے پر قائل کرایا، اگر اعزازی سفیر نہ ہوتے تو زمین حاصل کرنے کا معاملہ لٹک جاتا یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ اعزازی سفیروں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش