0
Wednesday 10 Jul 2019 22:07

عوام ملکی دولت لوٹنے والوں کا سخت احتساب چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

عوام ملکی دولت لوٹنے والوں کا سخت احتساب چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام تائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی دولت پر سیر سپاٹے اور عیاشی کرنیوالوں کے خلاف حکومت نے وائٹ پیپر شو کر دیا، غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اب کیا حکومت کی بجائے آئی ایم ایف سے ڈیمانڈ کریں، ملک کے عوام ملک کی دولت لوٹنے والوں کا سخت احتساب چاہتے ہیں، مگر اس کو سیاسی اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کے خزانے سے لوٹی گئی ایک پائی بھی حکومت وصول کرنے میں ناکام ہے، لٹیروں سے قومی دولت کا وصول نہ ہونا اور عوام کو ریلیف نہ ملنا تشویشناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو کھوکھلا غریب عوام نے نہیں، بلکہ اقتدار کے مزے لینے اور سرمایہ دارانہ نظام نے کیا ہے، معیشت کے عدم استحکام کی سزا غریبوں کو کیوں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ٹیکس ادائیگی سے انکار نہیں ہے، لیکن محصولات کی شرح منصفانہ اور حقیقت پسندانہ بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 804341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب