QR CodeQR Code

وزیراعظم کا گورنر سندھ کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا ٹاسک

10 Jul 2019 22:37

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد اعوان نے گورنر ہاﺅس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، گورنر سندھ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد اعوان نے گورنر ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے۔ ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری بہت مشکلات سے دوچار ہے، ٹرانسپورٹ برادری کیلئے جو ایکسل وے مقرر کیا گیا ہے، اس پر عمل درآمد کرایا جائے اور ٹرانسپورٹرز پر عائد کردہ ٹیکس پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ٹرانسپورٹرز کیلئے اتنی سہولیات مقرر کی گئیں، جتنا وہ معیشت میں حصہ ڈالتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 804344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804344/وزیراعظم-کا-گورنر-سندھ-کو-ٹرانسپورٹرز-کے-مسائل-ترجیحی-بنیادوں-پر-حل-کرنیکا-ٹاسک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org