QR CodeQR Code

تین نجی چینلز کی بندش آزادی صحافت پر حملہ ہے، مجاہد چنا

10 Jul 2019 22:44

اپنے بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ قرآن و سنت کے خلاف اور فحاشی و عریانی پر مبنی مواد پر پیمرا حکام خاموش تماشائی بن جاتا ہے، مگر حکمرانوں کو آئینہ دکھانے والے میڈیا کو دبانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرکے ہراساں کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پیمرا کی جانب سے تین چینلز کی بندش کو آف ایئر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی چینلز کی بندش اظہار رائے کی آزادی پر حملہ اور ملک میں آزادی صحافت کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں مجاہد چنا نے مزید کہا کہ قرآن و سنت کے خلاف اور فحاشی و عریانی پر مبنی مواد پر پیمرا حکام خاموش تماشائی بن جاتا ہے، مگر حکمرانوں کو آئینہ دکھانے والے میڈیا کو دبانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرکے ہراساں کیا جاتا ہے، جو کہ افسوسناک و قابل مذمت عمل ہے۔ مجاہد چنا نے مطالبہ کیا کہ 3 نجی چینلز پر فوری طور پابندی ختم کی جائے۔ دریں اثناء انہوں نے بول ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس کے قتل کی مذمت اور صحافی برادری کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 804346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804346/تین-نجی-چینلز-کی-بندش-آزادی-صحافت-پر-حملہ-ہے-مجاہد-چنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org