QR CodeQR Code

گلگت، نیب نے ایک اور پلی بارگین کے ذریعے ملزم سے 10 لاکھ روپے ریکور کر لیے

10 Jul 2019 23:04

نیب سب آفس گلگت سے جاری بیان کے مطابق سوست ڈرائی پورٹ سے غیر قانونی طریقے سے سامان کلیئر کروانے والے ایک اور ملزم سے ایک ملین روپے ریکور کر لیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سوست ڈرائی پورٹ سے غیر قانونی طریقے سے سامان کلیئر کروانے والے ایک اور ملزم سے نیب نے 10 لاکھ روپے ریکور کر لئے۔ نیب سب آفس گلگت سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ملزم ارشاد حسین سے ایک ملین روپے ریکور کر لئے ہیں، ملزم نے پلی بارگین کے تحت اپنے زمے تمام واجب الادا رقم یکشمت ادا کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی کیس میں ایک اور ملزم سے 35 لاکھ روپے ریکور کر لیے تھے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سوست ڈرائی پورٹ سے اپنے تجارتی سامان کو ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر غیر قانونی طریقے سے کلیئر کروایا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 804347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804347/گلگت-نیب-نے-ایک-اور-پلی-بارگین-کے-ذریعے-ملزم-سے-10-لاکھ-روپے-ریکور-کر-لیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org