QR CodeQR Code

سندھ اور سمٹ بینک کے صدور طارق احسان اور بلال شیخ گرفتار

10 Jul 2019 23:28

صدر سمٹ بینک پر الزام ہے کہ انہوں نے بےنامی کمپنیز کو ایک ارب 80 کروڑ کا فراڈ قرضہ دیا، بے نامی کمپنیاں اومنی گروپ کی تھیں اور ان کمپنیوں میں سرا کام اسٹاک اینڈ کیپیٹل، پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپیٹل اور ربی کون بلڈر اینڈ ڈویلپر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان اور صدرسمٹ بینک بلال شیخ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان اور سمٹ بینک کے صدر بلال شیخ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ہیڈ کریڈٹ ڈویژن سید ندیم الطاف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ بینک کے صدر طارق احسان کو کراچی سے اور صدر سمٹ بینک بلال شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ بلال شیخ صدر سمٹ بینک پر الزام ہے کہ انہوں نے بےنامی کمپنیز کو ایک ارب 80 کروڑ کا فراڈ قرضہ دیا، بے نامی کمپنیاں اومنی گروپ کی تھیں اور ان کمپنیوں میں سرا کام اسٹاک اینڈ کیپیٹل، پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپیٹل اور ربی کون بلڈر اینڈ ڈویلپر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 804355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804355/سندھ-اور-سمٹ-بینک-کے-صدور-طارق-احسان-بلال-شیخ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org