0
Thursday 11 Jul 2019 09:25

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے رجوع کر لیا

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ نے اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے رجوع کر لیا۔ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے اپنے وکلا کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کو خط بھجوایا ہے۔ خط میں  کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔ دو صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور 60 ہزار روپے تھے، وہ بھی ہمیں نہیں دیئے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ان کو قتل یا گرفتار کر کیا جائے گا۔ خط کے متن کے مطابق ریاست نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کرکے ایک اچھی ساکھ کے ادارے اے این ایف کی بدنامی کی، وزیراعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کروایا، ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں، اس لیے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی کیخلاف  ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل رانا ثناءاللہ کی رہائی کیلئے حکومتِ پاکستان پر دباو ڈالے۔
 
خبر کا کوڈ : 804377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش