QR CodeQR Code

نواز شریف سے ملاقات کا دن، صرف اہلخانہ ہی مل سکیں گے

11 Jul 2019 09:36

جیل حکام کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کیلئے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر ہے۔ نواز شریف سے شہباز شریف، مریم نواز اور 3 قریبی رشتہ دار ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جیل میں نواز شریف کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے۔ نواز شریف سے اہلخانہ کے صرف 5 افراد ہی ملاقات کر سکیں گے۔ لیگی رہنماوں کی نواز شریف سے  ملاقات پر پابندی عائد ہے۔ جیل حکام کے  مطابق نواز شریف سے ملاقات کیلئے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر ہے۔ نواز شریف سے شہباز شریف، مریم نواز اور 3 قریبی رشتہ دار ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جیل میں نواز شریف کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ مریم نواز منڈی بہاوالدین میں ہونیوالے جلسے، جج کی لیک ہونیوالی ویڈیو اور نیب کے کیسز کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ دوسری جانب لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی جیل باہر پہنچنا شروع ہو گئی ہے جو نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے جیل کے باہر اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 804384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804384/نواز-شریف-سے-ملاقات-کا-دن-صرف-اہلخانہ-ہی-مل-سکیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org