0
Thursday 11 Jul 2019 10:47

نون لیگ چیئرمین سینیٹ کیلئے پرویز رشید اور راجہ ظفر الحق کے ناموں پر تقسیم

نون لیگ چیئرمین سینیٹ کیلئے پرویز رشید اور راجہ ظفر الحق کے ناموں پر تقسیم
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ نون کی قیادت امیدوار کے نام پر تقسیم ہوگئی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ کے نام پر اختلاف سامنے آیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیمپ اور نواز شریف کیمپ چئیرمین سینیٹ کے نام پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ شہباز شریف اور انکے حامی راجہ ظفر الحق کو چئیرمین سینیٹ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ دوسری طرف مریم نواز اور نواز شریف پرویز رشید کو چئیرمین سینیٹ بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے خود ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو پرویز رشید کا نام چئیرمین سینیٹ کے لئے تجویز کردیا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے پرویز رشید کے نام پر پارٹی میں مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے۔ پرویز رشید کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے پر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج پھرہو گا،چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کے اعلان کا امکان ہے۔کمیٹی راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کرے گی۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوگا جس کی صدارت جے یو آئی  ف کے رہنمااکرم خان درانی کریں گے۔ واضح رہے متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ  11جولائی کو یعنی آج چیئرمین سینیٹ کےلیے  مشترکہ امیدوار سامنے لائیگی۔
 
خبر کا کوڈ : 804407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش