QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات میں مدد کر سکتے ہیں، چین

11 Jul 2019 11:09

ترجمان وزرات خارجہ کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات موجود ہیں، لہٰذا سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے سے قبل تعلقات معمول پر نہیں آسکتے، چین نے سی پیک کے معاملے پر مودی حکومت کے تحفظات برقرار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کو فوری مذاکرات کی بحالی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے ایسے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے مدد دینے کو بھی تیار ہے، لہٰذا پاکستان اور بھارت دونوں ممالک مذاکرات کی بحالی کو یقینی بنائیں، کشمیر پر چین کا موقف برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امید ہے کہ بھارت اور پاکستان اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مذاکرات بحال کریں گے، چین بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے حق میں ہے، چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات موجود ہیں، لہٰذا سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے سے قبل تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ انہوں نے سی پیک میں بھارت کی رکاوٹ کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے سی پیک کے معاملے پر مودی حکومت کو سمجھانے کی کافی کوشش کی ہے، تاہم اب بھی بھارت کے تحفظات برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی طرح ارونا چل پردیش کے معاملے پر بھی چین کا موقف تا حال برقرار ہے۔


خبر کا کوڈ: 804415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804415/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کیلئے-پاک-بھارت-مذاکرات-میں-مدد-کر-سکتے-ہیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org