QR CodeQR Code

پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کے احکامات

11 Jul 2019 11:52

کالعدم تنظیموں کے خلاف برسر پیکار محکمہ داخلہ پنجاب صوبہ میں قیام ِ امن کیلئے اس سے قبل بھی متعدد بار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو سنجیدہ اقدامات کرنے کیلئے احکامات جاری کر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی سے متعلق ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔ رپورٹ کے بعد جائزہ لیا جائے گا کہ پنجاب کے کس ضلع میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کس قدر اقدامات کئے گئے ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف برسر پیکار محکمہ داخلہ پنجاب صوبہ میں قیام ِ امن کیلئے اس سے قبل بھی متعدد بار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو سنجیدہ اقدامات کرنے کیلئے احکامات جاری کر چکا ہے۔ جاری کئے گئے تازہ ترین احکامات کے مطابق پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 804430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804430/پنجاب-بھر-میں-کالعدم-تنظیموں-کی-کڑی-نگرانی-کے-احکامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org