0
Thursday 11 Jul 2019 16:20

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء خوردنوش تیار کرنیوالوں کیخلاف کاروائی، متعدد دکانیں سیل

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء خوردنوش تیار کرنیوالوں کیخلاف کاروائی، متعدد دکانیں سیل
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش تیار کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بی ایف اے آپریشنل ٹیم نے کواری روڈ کے علاقے میں قائم مختلف ڈیری فارمز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مقصود ڈیری فارم اور اسحاق ڈیری فارم میں آکسی ٹوسن انجیکشن کی موجودگی اور استعمال پر ڈیری مالکان کو جرمانہ کیا گیا، جبکہ برآمد ہونے والے مضر صحت دودھ کو فوری طور پر تلف کردیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے ڈیری فارم میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور دودھ کو محفوظ طریقے سے عوام تک پہنچانے کے لئے ڈیری مالکان و عملے کو خصوصی ہدایات دیں۔ واضح رہے کہ آکسی ٹوسین انجیکشن جانوروں کو جَلد اور زیادہ دودھ دینے کے لئے لگائے جاتے ہیں، جو کہ ناصرف ان جانوروں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں بلکہ اس دودھ کے استعمال سے انسانی صحت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے طوغی روڈ، علمدار روڈ اور شاوک شاہ روڈ میں قائم مختلف ملک شاپس کا معائنہ کیا اور دودھ کے نمونے حاصل کرکے موقع پر ہی ٹیسٹ کئے گئے۔ آپریشن ٹیم نے جیوے لعل لسی ہاؤس کو غیر معیاری دہی کی فروخت اور دہی میں حشرات کی موجودگی پر فوری طور پر سیل کردیا۔ ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ بی ایف اے کی ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ کے خلاف کارروائیوں کا مقصد عوام تک معیاری و محفوظ دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانا اور لوگوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 804455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش