QR CodeQR Code

تعمیراتی کاموں اور گاڑی دھونے کیلئے صاف پانی کے استعمال پر پابندی عائد

بلوچستان، پانی کے مسئلے کا جائزہ لینے کیلئے وزیر پی ایچ ای کے زیرِصدارت فوری اجلاس طلب

11 Jul 2019 16:31


وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں تعمیراتی کاموں اور گاڑی دھونے کے لئے صاف پانی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلٰی جام کمال خان نے کوئٹہ میں پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے واسا حکام کو صورتحال کی فوری بہتری کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پانی کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے وزیر پی ایچ ای کی زیرِ صدارت میں فوری خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای، ایم ڈی واسا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اجلاس میں شریک ہونگے، دوسری طرف وزیراعلٰی بلوچستان نے شہر میں تعمیراتی کاموں اور کار واش کے لئے صاف پانی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
 


خبر کا کوڈ: 804459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804459/بلوچستان-پانی-کے-مسئلے-کا-جائزہ-لینے-کیلئے-وزیر-پی-ایچ-زیر-صدارت-فوری-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org