QR CodeQR Code

پنجاب میں بھکاریوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دیدیا گیا

11 Jul 2019 19:15

وزیراعلٰی نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پورے پنجاب میں پولیس بڑے پیمانے پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کرے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بھکاری جہاں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث ہیں وہیں سکیورٹی کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے پولیس کو بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کا دورہ کیا، تو اس دوران انہوں نے ہر چوک اور سگنل پر بھکاریوں کی بڑی تعداد دیکھی، جو ہر رکنے والی گاڑی پر یلغار کرکے ٹریفک کو روانی متاثر کر رہے تھے۔ وزیراعلٰی نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پورے پنجاب میں پولیس بڑے پیمانے پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کرے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بھکاری جہاں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث ہیں، وہیں سکیورٹی کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ وزیراعلٰی کی ہدایت کے بعد آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے پولیس کو بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو بھی ہدایت کی ہے کہ شہر میں بھکاریوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھکاری گرفتاری کے بعد رہا ہوتے ہی دوبارہ وہی کام شروع کر دیتے ہیں، اس حوالے سے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ انہیں دوبارہ کیسے بھیک مانگنے سے روکا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 804461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804461/پنجاب-میں-بھکاریوں-کیخلاف-بڑے-پیمانے-پر-آپریشن-کا-حکم-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org