0
Thursday 11 Jul 2019 17:03

اینکر مرید عباس قتل کیس میں نیا موڑ، واقعے سے قبل ملزم عاطف کے اغواء کا انکشاف

اینکر مرید عباس قتل کیس میں نیا موڑ، واقعے سے قبل ملزم عاطف کے اغواء کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ آگیا اور قتل کے ملزم عاطف زمان کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بیٹا چند روز قبل تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا ہوا تھا۔ قتل کے ملزم عاطف زمان کے والدین مانسہرہ میں ہیں اور انہوں نے قانونی کارروائی کے لئے وکیل سے رجوع کرلیا ہے۔ وکیل کے مطابق ملزم کے والد کا کہنا ہے کہ چھ روز پہلے عاطف کو اغواء کرلیا گیا تھا، جس میں اس کے قریبی پانچ سے چھ دوست ملوث تھے اور عاطف تاوان دینے کے بعد رہا ہو کر آیا تھا، جبکہ واقعے کے حقائق ٹی وی پر چلنے والی خبروں سے مختلف ہیں۔ وکیل منصف جان نے مزید کہا کہ ان کی اب تک عاطف سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے اور وہ اپنے موکل سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ اس کیس کی پیروی کرسکیں۔ واضح رہے کہ منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو اس کے دوست عاطف زمان نے پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزم نے خودکشی کی کوشش کی، تاہم اس کی جان بچ گئی اور وہ اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے خلاف قتل سمیت تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 804472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب