0
Thursday 11 Jul 2019 18:27

عیدالاضحیٰ پر کھالیں جمع کرنے کا معاملہ، تین شرائط لازمی قرار

عیدالاضحیٰ پر کھالیں جمع کرنے کا معاملہ، تین شرائط لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ پر کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواستوں سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں اجازت نامے کیلئے 3 شرائط لازمی قرار دی گئی ہے۔ شرائط میں کھالیں جمع کرنے کیلئے گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی جبکہ ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور پچھلے سال کا اجازت نامہ بھی دکھانا لازمی ہوگا، کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواستیں 20 جولائی تک کمشنر کراچی کے دفتر میں جمع کرانا ہوگی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی تھی وہ اپنے اپنے اضلاع میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے کیمپس اور این اوسیز کے حوالے سے نیکٹا کی گائیڈ لائن کے مطابق اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 804506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش