0
Thursday 11 Jul 2019 21:23

کشمیر کے سیاسی اور انسانی مسئلہ کا ایک پرامن اور منصفانہ حل تلاش کیا جائے، سید صلاح الدین

کشمیر کے سیاسی اور انسانی مسئلہ کا ایک پرامن اور منصفانہ حل تلاش کیا جائے، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس، مشترکہ مزاحمتی قیادت اور متحدہ جہاد کونسل نے 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس روز اپنی جانیں دے دیں وہ جموں و کشمیر کے شہداء اول ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام کی طرف سے اپنے جذبات اور احساسات کی تقویت و احترام کے لئے جدوجہد تب سے برابر جاری ہے اور آج تک اس راہ میں لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام چاہتے ہیں کہ ان کے جذبات اور احساسات کا احترام کرتے ہوئے اس سیاسی اور انسانی مسئلہ کا ایک پرامن اور منصفانہ حل تلاش کیا جائے تاکہ اس مسئلہ کی وجہ سے یہاں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالیوں اور خون خرابے کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931ء کے شہداء نے اپنا فرض اور قرض نبھاکر، اس وقت کی سامراجی قوتوں کے ظلم جبر کو نہ صرف پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کشمیری قوم کو آپ کبھی بھی ذہنی طور پر غلام نہیں بنا سکتے۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ موجودہ بھارتی حکمران وہی ہتھکنڈے اور ظلم و جبر کے طریقے آج بھی ہم پر آزمارہے ہیں جو ڈوگرہ حکمران بیعہ نامہ امرتسر سے 1947ء تک آزما چکے ہیں۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ نے بھارتی جیلوں میں حریت رہنماوں اور دیگر محبوسین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
خبر کا کوڈ : 804511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش