QR CodeQR Code

کشمیری نوجوانوں کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے، کویندر گپتا

11 Jul 2019 20:30

بی جے پی کے لیڈر کویندر گپتا نے کہا کہ اس روش سے یہ صاف ظاہر ہوا ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بھاجپا لیڈر نے کہا کہ بارہمولہ میں فوج کی بھرتی میں کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کی بھاری تعداد کا بھرتی ریلی میں شرکت کرنے سے عیاں ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے ذہنوں میں بدلاؤ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے محسوس کیا ہے کہ ان کا مستقبل صحیح فیصلہ لینے  اور ملک کی تعمیر نو میں محفوظ ہے۔ بی جے پی کے ایک سینئر رہنما کویندر گپتا نے جموں میں ممبر شپ مہم کے دوران پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا بھاری تعداد میں بھرتی ریلی میں شرکت کرنا اور بھارت مخالف نعروں اور حریت کی جانب سے اکسانے والے نعروں کو نظرانداز کرنا بے شک ایک خوش آئند قدم ہے۔

بی جے پی کے لیڈر 
کویندر گپتا نے کہا کہ اس روش سے یہ صاف ظاہر ہوا ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوان اب ان لوگوں کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کے ذہنوں میں بھی بدلاؤ آیا ہے اور انہیں مفاد خصوصی کے ہاتھوں استحصال کرنے کا احساس ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 804513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804513/کشمیری-نوجوانوں-کو-مزید-گمراہ-نہیں-کیا-جا-سکتا-ہے-کویندر-گپتا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org