QR CodeQR Code

سرجان برکاتی کی رہائی کا مطالبہ، اہلخانہ کا پریس کالونی میں احتجاج

11 Jul 2019 20:30

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ دو روز قبل ان کی اہلیہ کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد افراد خانہ کو عدم تحفظ لاحق ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں 2016ء کی عوامی احتجاجی تحریک کے دوران گرفتار کئے گئے مزاحمتی رہنما سرجان برکاتی کے اہلخانہ نے آج پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ اس دوران حالیہ دنوں سرجان برکاتی کی اہلیہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ دو روز قبل ان کی اہلیہ کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد افراد خانہ کو عدم تحفظ لاحق ہوگیا ہے۔ سرجان برکاتی کے اہلخانہ جن  میں اس کی 11 سالہ بیٹی اور  8 سالہ بیٹا بھی شامل تھا، نے سرجان برکاتی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

برکاتی کی دس سالہ بچی صغرہ برکاتی نے کہا کہ میرے والد کے بغیر گھر میں اور کوئی بھی مرد نہیں ہے جو ان کی کفالت کرسکے، ہم بہن بھائی بھی دوسرے بچیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن جب ماں والد کی رہائی کے لئے عدالتوں کے چکر کاٹے اور والد جیل میں ہو تو ان کی تعلیم کیسے ممکن بن سکتی ہے۔ انہوں نے دو روز قبل گھر میں پیش آئے واقعہ کی تفصیل میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ 7 جولائی کو ہماری والد دودھ لانے کے لئے گھر سے نکلی جس دوران نامعلوم افراد نے ایک سکارف کے ساتھ اس کا منہ ڈھانپ لیا اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، جس دوران اس کے ہاتھ سے برتن گرگیا اور پاس پڑوسیوں کی مدد سے ہماری والدہ محفوط طریقے سے گھر پہنچ گئی۔


خبر کا کوڈ: 804515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804515/سرجان-برکاتی-کی-رہائی-کا-مطالبہ-اہلخانہ-پریس-کالونی-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org