0
Thursday 11 Jul 2019 19:19

ایران کیجانب سے فوجی بغاوت کیخلاف ترکی کی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، ترکی

ایران کیجانب سے فوجی بغاوت کیخلاف ترکی کی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، ترکی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ترکی کے سفارتخانے کی طرف سے مئی 2016ء میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترک سفارتخانے نے فوجی بغاوت کے دوران ایران کی طرف سے ترکی کی جمہوری حکومت کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تہران میں واقع ترک سفارتخانے نے مئی 2016ء میں اردوغان حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کی سالگرہ کے حوالے سے ایران کی طرف سے ترکی کی جمہوری حکومت کو قبل از وقت خبردار کرنے اور تفصیلی اطلاعات فراہم کئے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ترکی کی جمہوری حکومت کو قبل از وقت آگاہ کیا جانا دونوں ممالک کے درمیان قائم قدیمی دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کٹھن وقت میں ہمارے ہمسایہ اور دوست ملک ایران کے ترکی کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کو ترکی کبھی نہیں بھولے گا۔
خبر کا کوڈ : 804516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش