0
Thursday 11 Jul 2019 20:22

پی ٹی آئی لنڈی کوتل کا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کیخلاف دھرنا

پی ٹی آئی لنڈی کوتل کا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کیخلاف دھرنا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف لنڈی کوتل کے عہدیداروں اور کارکنوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے خلاف دھرنا دیدیا۔ احتجاجی کیمپ میں پی ٹی آئی سینئر رہنماء شاہ حسین آفریدی، محمد حکیم آفریدی اور صدام شینواری کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دھرنا کے شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر نورالحق قادری کے خلاف اور ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ پی کے 105 کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شاہد شنواری نے بھی احتجاجی کیمپ کا دورہ اور شرکاء سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان کرپشن سے پاک ہو اور پاکستانی عوام کا روپیہ جن جن لیڈرز نے لوٹا ہے وہ ان سے واپس لیا جائے۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر نورالحق قادری کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے نورالحق قادری پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی وزیر کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 804535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش