QR CodeQR Code

پشاور میں نانبائیوں کی ہڑتال، روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

11 Jul 2019 20:44

نانبائیوں نے دھمکی دی ہے کہ 150 گرام کی روٹی 10 سے 15 روپے کی نہ کی گئی تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرینگے، نانبائیوں کی ہڑتال سے شہری پریشان ہیں، تاہم انہیں روٹی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی تحفظات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کیلئے نانبائیوں نے ہڑتال کر دی، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ پشاور میں آٹے اور گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد نانبائی روٹی کی قیمت بڑھانے پر بضد ہیں۔ نانبائیوں نے دھمکی دی ہے کہ 150 گرام کی روٹی 10 سے 15 روپے کی نہ کی گئی تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔ نانبائیوں کی ہڑتال سے شہری پریشان ہیں، تاہم انہیں روٹی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی تحفظات ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے ہی نانبائیوں کی روٹی کے نرخوں میں اضافے کے مطالبے کو مسترد کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 804537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804537/پشاور-میں-نانبائیوں-کی-ہڑتال-روٹی-قیمتوں-اضافے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org