0
Thursday 11 Jul 2019 20:44

پشاور میں نانبائیوں کی ہڑتال، روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

پشاور میں نانبائیوں کی ہڑتال، روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کیلئے نانبائیوں نے ہڑتال کر دی، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ پشاور میں آٹے اور گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد نانبائی روٹی کی قیمت بڑھانے پر بضد ہیں۔ نانبائیوں نے دھمکی دی ہے کہ 150 گرام کی روٹی 10 سے 15 روپے کی نہ کی گئی تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔ نانبائیوں کی ہڑتال سے شہری پریشان ہیں، تاہم انہیں روٹی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی تحفظات ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے ہی نانبائیوں کی روٹی کے نرخوں میں اضافے کے مطالبے کو مسترد کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش