QR CodeQR Code

مرید عباس قتل کیس، پولیس کو عاطف زمان کو ریمانڈ میں لینے کی مہلت

11 Jul 2019 21:28

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ اسے عدالت میں پیش کیا جائے، لہٰذا تفتیش کیلئے مہلت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے ریمانڈ اور پیشی میں 15 جولائی تک مہلت دے دی ہے۔ آج بروز جمعرات کو کراچی کے سٹی کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے ملزم عاطف زمان سے متعلق ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ اسے عدالت میں پیش کیا جائے، لہٰذا تفتیش کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزم کے ریمانڈ اور پیشی کیلئے 15 جولائی تک مہلت دے دی۔


خبر کا کوڈ: 804542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804542/مرید-عباس-قتل-کیس-پولیس-کو-عاطف-زمان-ریمانڈ-میں-لینے-کی-مہلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org