QR CodeQR Code

استور سے لاپتہ بچے کی لاش مقبوضہ کشمیر میں دریائے کشن گنگا سے برآمد

11 Jul 2019 21:51

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد لواحقین نے پاک بھارت حکام سے لاش کی حوالگی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی، بعد میں مقبوضہ کشمیر کے سرحدی حکام نے لاش پاک فوج کے حوالے کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ استور سے لاپتہ طالب علم کی لاش مقبوضہ کشمیر میں دریائے کشن گنگا سے برآمد ہو گئی، پاک بھارت رابطوں کے بعد طالب علم کی لاش کو مقبوضہ کشمیر کے سرحدی حکام نے پاک فوج کے حوالے کر دیا جنہیں بعد میں استور منی مرگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ طالب علم عابد شیخ پانچ روز قبل لاپتہ ہوا تھا، بعد میں مقبوضہ کشمیر میں دریا سے ملنے والی لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ لاش استور کے طالب علم کی تھی، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد لواحقین نے پاک بھارت حکام سے لاش کی حوالگی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی، آج مقبوضہ کشمیر کے سرکاری حکام نے سنیال بارڈر پر لاش پاک فوج کے حوالے کی، لاش کو منی مرگ ملٹری کمانڈر اور سول نمائندوں نے وصول کیا، بچے کی میت کو بعد میں استور لایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 804543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804543/استور-سے-لاپتہ-بچے-کی-لاش-مقبوضہ-کشمیر-میں-دریائے-کشن-گنگا-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org