0
Thursday 11 Jul 2019 22:49

جی بی پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 465 اہلکاروں کی تربیت مکمل

جی بی پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 465 اہلکاروں کی تربیت مکمل
اسلام ٹائمز۔ جی بی پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 465 ریکروٹس نے نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر پببی کھاریاں سے ٹریننگ مکمل کر لی۔ ایس پی یو کے ریکروٹس کو پاک فوج نے ٹریننگ دی ہے۔ 465 پولیس اہلکاروں کی خصوصی تربیت مکمل کر کے باقاعدگی سے پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی سے جی بی پولیس کو  سکیورٹی خدمات میں بڑی حد تک آسانی ہوگی۔ ایس پی یو اہلکاروں کی تربیت مکمل ہونے پر پبی کھاریاں میں این سی ٹی سنٹر میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ پولیس آفیسران نے شرکت کی، جی بی پولیس کی طرف سے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اے آئی جی طفیل احمد میر نے شرکت کی۔ طفیل احمد میر نے اِس موقع پر کہا کہ ایس پی یو کے 465 اہلکاروں کی فوج کی نگرانی میں چار ہفتوں کی تربیت کی تکمیل کے بعد خصوصی دستہ سی پیک سیکیورٹی اور  وی وی آئی پی سیکیورٹی کو بہتر طریقے سے سرانجام دے سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 804547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش