0
Thursday 11 Jul 2019 23:34
شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ

ایم ڈبلیو ایم ملک بھر نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہرے کریگی

ایم ڈبلیو ایم ملک بھر نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہرے کریگی
مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک بھر میں شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ نائیجیریا کے معروف مذہبی سکالر شیخ ابرہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ نائیجیریا کی اسرائیل و سعودی نواز حکومت کی قید میں ہیں جبکہ ان کے بچوں کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام پاکستان بھر میں بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔ ان پرامن مظاہروں میں عالمی برادری سے شیخ ابرہیم زکزکی کی فوری رہائی کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شیخ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یو این او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے۔ نائجیریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ معروف اسلامک اسکالر اور اس ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد و رہنماء آیت اللہ شیخ ابرہیم زکزکی قید کو چار سال ہو گئے ہیں۔ شیخ ابرہیم زکزکی نے سرزمین افریقہ پر استعماری قوتوں کے خلاف پرامن قیام کیا۔ جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے۔ ان کے بیٹوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو 2015ء کے آپریشن میں شہید کیا گیا اور بے جرم و بے گناہ شیخ ابرہیم زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں سلوپوائزن دیا جارہا ہے۔ ملک کی اعلٰی عدالت انہیں باعزت بری کر چکی ہے، لیکن نائیجیریا کی اسٹبلشمنٹ انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں، ہم پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وہ نائجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرے۔ کل بروز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اس ظلم کے خلاف ملک بھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور اقوم متحدہ کے دفتر میں وفد کی صورت میں احتجاجی مراسلہ پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 804558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب