QR CodeQR Code

بھارتی ایئر بیس کے کلیئر ہونے تک فضائی حدود نہیں کھولیں گے، ڈی جی سول ایوی ایشن

11 Jul 2019 23:43

ڈی جی سول ایوی ایشن پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے بھارت کے لڑاکا طیارے ایئر بیسز پر کھڑے ہیں اور ہم نے بھارت سے ایئر بیس کلیئر کرنے اور جہاز ہٹانے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس 27 فروری سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود بند ہے اور سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیارے ایئر بیسز پر کھڑے ہیں، ایئر بیس کے کلیئر ہونے تک فضائی حدود نہیں کھولیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ہے، اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے بھارتی جہازوں کیلئے فضائی حدود تاحال بند ہے، بھارت نے فضائی حدود کھولنے کے لئے ہم سے رابطہ کیا ہے تاہم ہم نے کہا ہے کہ بھارتی ایئر بیس کے کلیئر ہونے تک فضائی حدود نہیں کھولیں گے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے بھارت کے لڑاکا طیارے ایئر بیسز پر کھڑے ہیں اور ہم نے بھارت سے ایئر بیس کلیئر کرنے اور جہاز ہٹانے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس 27 فروری سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود بند ہے اور سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائد تھی جو اب بڑھ کر 26 جولائی تک کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 804561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804561/بھارتی-ایئر-بیس-کے-کلیئر-ہونے-تک-فضائی-حدود-نہیں-کھولیں-گے-ڈی-جی-سول-ایوی-ایشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org