QR CodeQR Code

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

12 Jul 2019 00:24

ہاؤسنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں لوگ بینکوں سے قرضہ لے کر گھر بناتے ہیں اور ہم بھی پاکستان میں یہ اسی طرح کا قانون پاکستان میں بھی شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لوگ بینک سے قرض لے کر اپنا گھر بنا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس 50 لاکھ گھر بنانے کی رقم نہیں ہے اس لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ مکمل کریں گے۔ اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ زون 4 کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں لوگ بینکوں سے قرضہ لے کر گھر بناتے ہیں اور ہم بھی پاکستان میں یہ اسی طرح کا قانون پاکستان میں بھی شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لوگ بینک سے قرض لے کر اپنا گھر بنا سکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں ہو گی کیونکہ میرا خواب ہے جو اپنا گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ان کو بھی گھر بنانے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں جس میں صرف کراچی کے لوگوں کی تعداد 40 فیصد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں میں کچی آبادیوں کے لیے بھی اسکیم شروع کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے دو سیکٹرز میں جہاں کچی آبادیاں ہیں وہاں بھی اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 804565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804565/وزیر-اعظم-نے-اسلام-آباد-میں-نیا-پاکستان-ہاؤسنگ-منصوبے-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org