QR CodeQR Code

کوئٹہ سے مسافر کوچوں اور ٹرکوں میں روزانہ سمگلنگ ہونیکا انکشاف

12 Jul 2019 06:46

مذکورہ کوچز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قائم کسٹم کی چیک پوسٹوں لیویز پولیس و دیگر اداروں کی چوکیاں عبور کرنے کے بعد سندھ، پنجاب پہنچے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک چکر کا فی مسافر کوچ لاکھوں روپے مٹھی گرم کرنے کیلئے ادا کرتی ہے۔


اسلام تائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اندرون ملک جانے والی یومیہ 80 مسافر کوچز اور درجنوں مال بردار ٹرکوں کے ذریعے کراچی کوئٹہ اور کوئٹہ جعفر آباد قومی شاہراہ پر کروڑوں روپے کی میگا اسمگلنگ ہونے کا انکشاف۔ مذکورہ کوچز کا بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قائم کسٹم کی چیک پوسٹوں، لیویز پولیس و دیگر اداروں کی چوکیاں پار کرنے کے بعد سندھ پنجاب پہنچے کا انکشاف۔ میگا سملنگ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ماہانہ کے نقصان کا اندیشہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایران، افغانستان کے بارڈز سے یومیہ سمگل کر کے لایا جانے والا سامان بلوچستان سے پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب کے علاقوں میں چلنے والی مسافر کوچوں کے ذریعے لایا جاتا ہے، یومیہ کروڑوں روپے کا سامان سملنگ ہونے انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت یومیہ مبینہ طور پر 80 مسافر کوچز، درجنوں مال بردار ٹرکوں کے ذریعے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ اور کوئٹہ جعفر آباد قومی شاہراہ سے غیر ملکی کمبل، سگریٹ، چھالیہ، پان، پراگ گاڑیوں کے ٹائر، پرفیوم، گاڑیوں کے انجن، صابن، سرف و دیگر گھریلو اشیاء کی کروڑوں روپے کی میگا سملنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مذکورہ کوچز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قائم کسٹم کی چیک پوسٹوں لیویز پولیس و دیگر اداروں کی چوکیاں عبور کرنے کے بعد سندھ، پنجاب پہنچے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک چکر کا فی مسافر کوچ لاکھوں روپے مٹھی گرم کرنے کیلئے ادا کرتی ہے۔ بلوچستان یومیہ میگا سملنگ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا ماہانہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضع رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سمگلروں کے ہاتھوں ڈپٹی کلیکٹر کسٹم کوئٹہ اور کسٹم چیک پوسٹ میں کسٹم کے سپاہی کا پراسرار قتل لمحہ فکریہ ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 804568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804568/کوئٹہ-سے-مسافر-کوچوں-اور-ٹرکوں-میں-روزانہ-سمگلنگ-ہونیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org