QR CodeQR Code

فیصل آباد ميں 10 سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

12 Jul 2019 07:01

پولیس کے مطابق بچے کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا، سر میں کوئی وزنی چیز لگی ہے، ہم نے سٹی اسکین کروایا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں دس سالہ بچے کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا جس کے بعد ورثاء نے جیل روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ فیصل آباد کے علاقے غلام محمدآباد میں دس سالہ لڑکا کباڑیئے کی دکان پر کام کرکے گھر چلاتا تھا، اہلخانہ کے مطابق لڑکا صبح کام پرگیا تو مالک نے تشدد کرکے بچے کو مار ڈالا۔ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ شوہر میرا نشئی ہے وہ خرچہ نہیں دیتا، بیٹا کہتا تھا ماما میں کام کر کے پیسےلاؤں گا پھر ہمارے لئے کھانے کو کچھ لے آنا۔ والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے کو ہتھوڑے مارے سر پہ دماغ پھاڑ دیا اس کا مجھے انصاف دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق بچے کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا، سر میں کوئی وزنی چیز لگی ہے، ہم نے سٹی اسکین کروایا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ واقعے کے خلاف بچے کے ورثاء نے جیل روڈ پر احتجاج کیا، تاہم پولیس نے تعاون کی یقین دہانی کروا کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔
 


خبر کا کوڈ: 804569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804569/فیصل-آباد-ميں-10-سالہ-بچہ-تشدد-کے-بعد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org