0
Friday 12 Jul 2019 07:28

مریم نواز کا انٹرویو نشر کرنے سے روکنے پر ہم نیوز کا اعتراض

مریم نواز کا انٹرویو نشر کرنے سے روکنے پر ہم نیوز کا اعتراض
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا انٹرویو نشر ہونے کے فورا بعد ہی جبراً رکوا دیا گیا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی کے میزبان ندیم ملک نے ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی اطلاع ملی کہ مریم نواز کا انٹرویو نشر ہونے کے ساتھ ہی جبراً رکوا دیا گیا۔ نجی چینل "ہم نیوز‘"پر مریم نواز کا انٹرویو نشر کیا گیا تھا۔ ہم نیوز نے واقعے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہم نیوز، ذمہ دار اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتا ہے اور آزادی اظہار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسکے ساتھ ہی ہم آئین اور اخلاقی قدروں کے تناظر میں عدلیہ کی عزت اور وقار عظمت کیلئے بھی کھڑے ہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ پیشرفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب مریم نواز کی پریس کانفرنس بلاتعطل نشر کرنے پر نجی چینلز اب تک ٹی وی، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

حکام کا موقف ہے کہ مذکورہ چینلز "تکنیکی خرابی" کے باعث بند ہیں لیکن رپورٹرز وِد آؤٹ باڈرز (آر ایس ایف) نے اسے سینسر شپ کی مایوس کن صورتحال قرار دیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ٹرائل کا سامنے کرنے والے یا مجرم ثابت ہونے والے سیاستدانوں کا انٹرویو نشر کرنے پر میڈیا کوریج روک دی جائے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل نجی چینل "جیو نیوز" پر سابق صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو بھی نشر ہونے کے چند لمحات بعد ہی روک دیا گیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 804571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش