QR CodeQR Code

بھارتی مظالم پر بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کا قیام بہت ضروری ہے، چوہدری یاسین

12 Jul 2019 07:58

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر اسمبلی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خاتمے، پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیار کے استعمال پر پابندی اور مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے خاتمہ تک ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلقہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ رپورٹ پر بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کا قیام وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ وہ آج یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپین ممالک میں کشمیری عوام کے پیدائشی حق، حق خودارادیت کے حوالے سے بین الاقوامی رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لئے امریکہ. برطانیہ اور یورپین ممالک میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپین ممالک کی سول سوسائٹی، پارلیمنٹ کے ارکان اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں تک اپنی آواز کو پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی اس نازک صورتحال پر آزادی کے بیس کیمپ میں رہنے والوں کا فرض ہے کہ وہ بھی باہر نکلیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم ظم و بربریت سے اقوام عالم تک اپنی آواز پہنچاہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خاتمے، پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیار کے استعمال پر پابندی اور مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے خاتمہ تک ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 804572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804572/بھارتی-مظالم-پر-بین-الاقوامی-کمیشن-آف-انکوائری-کا-قیام-بہت-ضروری-ہے-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org