QR CodeQR Code

پاکستان نے 46 امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد جوان بھیجے، ملیحہ لودھی

12 Jul 2019 09:14

سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امن مشن سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کے بغیر چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 46 امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد جوان بھیجے اور پاکستان 6 دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن مشنز کو نتیجہ خیز اور موثر بنانے کیلئے سہ فریقی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل، یو این سیکرٹریٹ اور امن دستے فراہم کرنے والے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے جب کہ 2013ء میں پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل نے کثیر جہتی امن اقدامات اٹھائے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشن سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کے بغیر چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، پاکستان چھ دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 46 امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد جوان بھیجے، پاکستان اور مراکو نے فوجی اور پولیس فراہم کرنے والے ممالک کا غیر رسمی گروپ تشکیل دیا جب کہ پاکستانی کے نیلے ہیلمنٹس بہترین تربیت یافتہ، مسلح اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے اہل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 804575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804575/پاکستان-نے-46-امن-مشنز-میں-2-لاکھ-سے-زائد-جوان-بھیجے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org