0
Friday 12 Jul 2019 09:24

وزیراعظم کا دورہ امریکا، تعلقات کو نئی جہت بخشے گا، ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم کا دورہ امریکا، تعلقات کو نئی جہت بخشے گا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا متوقع دورہ امریکا باہمی تعلقات کو نئی قوت بخشے گا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ، امریکا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو بحال کر کے اس میں نئی جان ڈال دے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات، باہمی دلچسپیوں کی بنیاد پر قائم طویل مدتی اشتراکیت کو وسیع تر کر دے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات، خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 جولائی سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے جہاں 22 جولائی کو ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی امریکی کانگریس کے اراکین، کارپوریٹ سربراہان اور رائے عامہ بنانے والے افراد کے ساتھ ساتھ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں طے کی گئیں ہیں۔

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے ایجنڈے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی تعلقات اور علاقائی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ علاقائی امور کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں سیاسی حل کے فروغ کے لیے تعمیری کوششوں کیا اہمیت پر بھی زور ڈالیں گے۔ عمومی طور پر ہی تاثر پایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹرمپ حکومت نے افغانستان میں بحالی امن کے لیے طالبان کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش