0
Friday 12 Jul 2019 15:13

شمالی مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں کا محاصرہ

شمالی مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں کا محاصرہ
اسلام ٹائمز۔ قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے شمالی اضلاع بارہمولہ، ٹنگمرگ اور حاجن بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر عسکریت مخالف کارروائی انجام دی۔ ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ قابض فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کانسپورہ بارہمولہ علاقے میں آج علیٰ الصبح ایک مشترکہ کارروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف تلاشی کارروائی شروع کی۔

اس کے علاوہ قابض فورسز نے سیب کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ ادھر ٹنگمرگ میں فورسز نے جنگجو کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی انجام دی۔ دریں اثناء قابض فورسز نے حاجن علاقے کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے گاؤں میں کئی گھنٹوں تک تلاشی لی تاہم اس دوران کوئی قابلِ اعتراض شئی برآمد نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 804578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش