0
Friday 12 Jul 2019 15:29

ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاک افواج کے مابین گولہ باری

ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاک افواج کے مابین گولہ باری
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارت نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی افواج نے آج صبح بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی افواج نے پاکستان کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ اس واقعہ میں کسی بھی طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ طرفین کے مابین آخری اطلاعات ملنے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
خبر کا کوڈ : 804579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے