QR CodeQR Code

کوہستان، جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

12 Jul 2019 10:27

اپر کوہستان میں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جا گری، پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپر کوہستان میں جیپ کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان میں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جا گری جس میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب چنیوٹ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روندھ دیا، بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 804581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804581/کوہستان-جیپ-کھائی-میں-گرنے-سے-خواتین-اور-بچوں-سمیت-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org