0
Friday 12 Jul 2019 10:43

نوشہرہ نظام پور کی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

نوشہرہ نظام پور کی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ نظام پور کی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او منصور امان کے مطابق ہلاک ملزمان کے پی اور دیگر اضلاع کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 جون کو گل متی گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبر پختونخوا کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 804584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش