0
Friday 12 Jul 2019 11:30

نواز شریف نے پہلے بلوچ حکومت اور اب چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان کو اولیت دی، مریم نواز

نواز شریف نے پہلے بلوچ حکومت اور اب چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان کو اولیت دی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا، صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی اور اب بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کی قائم کردہ رہبر کمیٹی نے نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی پارٹی کی طرف سے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے تحریکِ عدم اعتماد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس پر اپوزیشن کے 44 ارکان کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار حاصل بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 804590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب