0
Friday 12 Jul 2019 11:37

پشاور کی انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے، روٹی کی قیمت میں اضافہ

پشاور کی انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے، روٹی کی قیمت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نانبائی ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، تاریخ میں پہلی مرتبہ روٹی کی قیمت میں یکمشت 5 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد روٹی 10 کی بجائے 15 روپے میں فروخت ہوگی۔ نانبائیوں نے اپنی مرضی کا ریٹ ملنے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ روٹی کی قیمت بڑھانے پر سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمٰن، نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر حاجی محمد اقبال، صدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفت و شنید کی گئی اور ان کے خدشات کو بھی دور کیا گیا، عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھنے ہوئے باہمی رضا مندی سے پشاور میں نان (روٹی) کی قیمت 15 روپے، جبکہ وزن 190 گرام مقرر ہوا، اسی طرح حیات آباد کیلئے 15 روپے کی روٹی کا وزن 185 گرام پر اتفاق طے پا گیا۔
خبر کا کوڈ : 804591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش