0
Friday 12 Jul 2019 11:57

خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس فیسوں میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس فیسوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسلحہ کی فیسوں میں ردو بدل اور بعض فیسوں میں اضافہ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق نام تبدیلی کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار، آل پاکستان اسلحہ لائسنس فیس 2 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے، اسلحہ کا کاروبار ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر نے پر فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، ڈیلر شپ لائسنس فیس 50 ہزار سے بڑھا پر 60 ہزار روپے، اسلحہ سازی لائسنس فیس ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا ایک لاکھ 20 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بعض نئی فیسیں بھی عائد کی گئی ہیں۔ ان میں سیلز ایجنٹ مقرر کرنے کی فیس 10 ہزار روپے، اسلحہ کی تبدیلی فیس ایک ہزار روپے، اسلحہ برآمد کرنے کی صورت میں 200 روپے فی رائفل اور فی کارتوس 10 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش