QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

12 Jul 2019 13:09

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کیلئے چھپایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کیلئے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحہ میں 25 رافل گرنیڈ (ایوان بم)، مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزار سے زائد گولیاں، 2 لائٹ مشین گن، 2 سب مشین گن، ایک رپیٹر، مختلف اقسام کے 3 پستول شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 804604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804604/کراچی-کے-علاقے-لیاری-میں-رینجرز-کی-کارروائی-بڑی-تعداد-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org