0
Friday 12 Jul 2019 15:40

حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی قرارداد جمع کرا دی۔ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ اس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سمیت آزاد قبائلی سینیٹرز کے وفد نے قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 804650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب