0
Friday 12 Jul 2019 19:33
تاجروں کی ہڑتال کی جمعیت علما پاکستان بھرپور حمایت کرتی ہے

ریاستی اداروں کا کام سیاست میں مداخلت نہیں، اعجاز ہاشمی

ریاستی اداروں کا کام سیاست میں مداخلت نہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن کا اچھا اقدام ہے اور امید کرتے ہیں کہ کامیاب بھی ہوگی۔ توقع ہے کہ ادارے اراکین سینیٹ کو توڑنے کی بجائے، غیر جانبدار رہ کر جمہوری عمل کو مکمل ہونے دیں گے۔ لوٹا کریسی نے ملک کو پہلے ہی شدید نقصان پہنایا گیا۔ مسلم لیگ ن کو چاہئے کہ اپنے آزاد اراکین کی نگرانی کریں اور انہیں غیر جمہوری قوتوں سے محفوظ رکھیں۔ حکومتی ترجمانوں کی طرف سے رابطوں کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کا کام سیاست میں مداخلت نہیں، جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کیلئے انہیں اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ صادق سنجرانی کو جو سینیٹ میں لائے اور اسے چیرمین بنوایا، وہ آج بھی انہیں کے مقاصد کو پورا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ اپوزیشن عوام کی ترجمانی کر رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان حالات میں بہتر فیصلے کئے جائیں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے میر حاصل بزنجو کی امیدوار چیرمین سینیٹ تقرری کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مداخلت نہ ہوئی تو اگلے چیرمین سینیٹ وہی ہوں گے۔ جنہوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا اور وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بجٹ کیساتھ ہی بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ کاروباری اور تنخواہ دار طبقات پریشان ہیں۔ تاجروں کی ہڑتال کی جمعیت علما پاکستان بھرپور حمایت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش