0
Friday 12 Jul 2019 21:13

موبائل ڈیلرز کا ٹیکسوں کے خلاف پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج

موبائل ڈیلرز کا ٹیکسوں کے خلاف پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ موبائل بندش اور ٹیکسوں کے خلاف پشاور کے موبائل ڈیلرز بھی سڑکوں پر نکل آئے اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ 13 جولائی کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل فونز کی بندش اور حالیہ ٹیکسوں میں اضافے پر پشاور کے موبائل ڈیلرز بھی پریشان ہیں۔ تاجروں نے شدید گرمی میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے بند ہونے والے موبائل فونز دوبارہ کھولنے اور ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باعث انہیں کاروبار میں لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ موبائل ڈیلرز نے کل 13 جولائی کو صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 804710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش