QR CodeQR Code

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، آغا سراج درانی احتساب عدالت میں پیش

12 Jul 2019 22:42

احتساب عدالت میں حاضری کے بعدمیڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ گھوٹکی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ ہے، گزشتہ روز ٹرین کا افسوسناک حادثہ رونما ہوا، ٹرین حادثے کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مقامی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے  خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں کیس کی کاپیاں فراہم کی گئیں اور جو ملزمان غیر حاضر تھے ان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے گئے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ گھوٹکی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ٹرین کا افسوسناک حادثہ رونما ہوا، ٹرین حادثے کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 804716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804716/آمدن-سے-زائد-اثاثوں-کا-کیس-آغا-سراج-درانی-احتساب-عدالت-میں-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org