0
Friday 12 Jul 2019 22:43

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا شیخ زکزاکی کی قید کیخلاف لاہور میں احتجاج

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا شیخ زکزاکی کی قید کیخلاف لاہور میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی غیر قانونی و غیر انسانی قید اور شیعیان نائیجیریا پر انسانیت سوز ریاستی مظالم کےخلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ حنا تقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو عدالتی حکم کے باوجود نائیجیرین حکومت اور فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہوا ہے، جبکہ نائیجیریا کی سپریم عدالت نے شیخ زکزاکی کو رہا کرنے کے آرڈر جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیرین حکومت عالمی استکباری طاقتوں کے دباو پر شیخ زکزاکی کو قتل کرنا چاہتی ہے، ہم ان ظالمانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ زکزاکی کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کو مکمل علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ہم اس غیرانسانی فعل پر حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بزرگ عالم دین شیخ زکزاکی کی غیر انسانی قید اور قتل کی سازش کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 804717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش